ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا۔
پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2،2 گول کیے، پاکستا ن نے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے، پاکستان نے ایونٹ میں 3 میچز جیتے، 2 میں شکست ہوئی 2 ڈرا ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا، ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔