مسئلہ کشمیر پر نریندر مودی کی ہٹ دھرمی اور فسطائیت برقرار ہے، کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کو حق دلانے کا دعویٰ کیا جو بی جے پی کو نہ بھایا۔
رپورٹ کے مطابق کانگریس نے حال ہی میں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا منشور جاری کیا، کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے مقبوضہ کشمیر پر مودی نے جابرانہ سیاست کی۔
ترجمان بھارتی کانگریس پون کھیرا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایسی ریاست ہے جس کا حق چھین کر مرکز کے زیر انتظام دیا گیا، کشمیر کی آزادی واپس حاصل کرنا ضروری ہے۔
پون کھیرا نے کہا کہ وعدہ کرتے ہیں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی یقینی بنائیں گے، کانگریس کے منشور پر بی جے پی نے ہمیشہ کی طرح زہر اگلنا شروع کر دیا۔
یونین منسٹر امیت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 تاریخ کا حصہ بن چکا اب بحال نہیں کیا جاسکتا، ہم اس مسئلے کو جڑ سے ختم کر دینگے تاکہ کشمیر پر کوئی نہ بول سکے۔