سوک سینٹر کے قریب نشے کے عادی افراد دن دیہاڑے چوری کرنے لگے، چند قدم دور ہی پولیس اسٹیشن بھی موجود ہے۔
اے ار وائی نیوز کے مطابق نشے کے عادی افراد ایکسپو سینٹر کے باہر فٹ پاتھ کھود کر تاریں نکالنے کی کوشش کرتے نظر آئے، چند قدم کے فاصلے پر پولیس اسٹیشن سمیت کراچی کے تمام سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں مگر سیکیورٹی کا خاص انتظام نہیں۔
موقع پر اے ار وائی نیوز کی ٹیم پہنچی تو نشے کے عادی افراد بھاگ نکلے، فٹ پاتھ جسے خوبصورت پیور سے بنایا گیا تھا نشیوں نے اسے خراب کردیا ہے۔
نشیوں کی جانب سے ایک جانب لمبا گڑھا پہلے ہی کیا جا چکا تھا، گڑھے کو چھپانے کے لیے اس پر پتے ڈال دیے گئے تھے۔
پولیس اہلکار کے مطابق ایکسپو سینٹر کے قریب یہ نشے کے عادی افراد پی ٹی سی ایل کی تاریں چوری کرتے ہیں۔