بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

اسنوکر ورلڈکپ 2024: پاکستانی کیوئسٹ نے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

منگولیا میں ہونے والے اسنوکر ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی کیوئسٹ کی عمدہ پرفارمنس جاری ہے، اسجد اور اویس کواٹرفائنلز میں پہنچ گئے۔

پاکستانی کھلاڑی اسنوکر ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے ایک قدم دور رہ گئے، قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور اویس منیر نے ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹرفائلز میں اپنی سیٹ پکی کرلی۔

اسجد اقبال نے حریف پر واضح برتری قائم رکھتے ہوئے انھیں 1-4 سے شکست دی جبکہ اویس منیر نے مخالف کے خلاف 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

منگولیا میں کھیلے جا رہے اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے اسجد اقبال اور اویس منیر نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس سے قبل منگولیا میں منعقدہ اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں اسجد اقبال اور اویس منیر نے مسلسل تین میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اسجد اقبال نے ورلڈ چیمپئن علی الوبیدلی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا، انھوں نے قطری کھلاڑی کو تین ایک سے آؤٹ کلاس کیا، اسجد کی کامیابی کا اسکور 59-36، 26-63، 58-19 اور 70-58 رہا۔

اویس منیر نے اپنے تیسرے میچ میں ایرانی کیوئسٹ کو زیر کیا، انھوں ے سیاوش موزایانی کو تین ایک کے اسکور سے شکست دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں