اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

پی پی ایچ آئی میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے ادارے فلاحی تنظیم پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشیٹیو (پی پی ایچ آئی) میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل نے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی، جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ منظوری کے بغیر سندھ بینک سے 1 ارب 18 کروڑ اضافی قرض لیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 1 ارب سے زائد کی غیر معیاری دوائیں اسٹاک تھیں جن کی مدت معیاد ختم ہوچکی، لیبارٹریز ساز و سامان کی خریداری کی مد میں 95 کروڑ روپے سے زائد بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، خوراک کی مد میں 48 کروڑ کی بے قائدگیاں کی گئیں، مختلف کمپنیز سے غیرمعیاری ادویات خریدنے کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر بھان سعید آباد، جامشورو سول ورک کی مد 2 کروڑ 42 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں