کراچی : شہر قائد میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کیلئے1.5بلین روپے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کراچی میں بارشوں سےمتاثرسڑکوں کی مرمت کیلئے اجلاس ہوا، جس میں کراچی کی سڑکوں کی مرمت اورتعمیرکیلئے1.5بلین روپےکی منظوری دے دی گئی۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ کراچی کی سڑکوں کا سروے کر رہے ہیں، تعمیر یا مرمت کی گئی سڑکیں وقت سے پہلےخراب ہوئیں تو انکوائری کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیرکےدوران نکاسی آب،سروس لائن بنائیں، کراچی کی بہتری کیلئے کےایم سی فوری کام شروع کرائے، جس پر میئرمرتضیٰ وہاب نے کہا کےایم سی نے ٹینڈر کر دیے، جلدکام شروع کیاجائے گا۔
یاد رہے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر الطاف اے غفار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی کی خستہ حال سڑکیں اور انفراسٹرکچر کو فوری طور پر بہتر کرنے کیلیے جنگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کریں۔