عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی دوست انشوکا شرما کا کونسا تحفہ سالوں بعد بھی سنبھال کررکھا ہوا ہے، انھوں نے خود بتادیا۔
کئی لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی زویا اختر کی فلم ’دل دھڑکنے دو‘ میں ساتھ کام کرنے کے بعد سے پرینکا اور انوشکا میں کافی اچھی دوستی ہوگئی جو اب تک برقرار ہے، جس کا ثبوت نک جوناس کی اہلیہ نے حال ہی میں دیا ہے۔
پرینکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا کہ وہ اب بھی چاچا چوہدری کی ایک ٹی شرٹ کو پسند کرتی ہیں جو انوشکا نے انھیں برسوں پہلے تحفے میں دی تھی۔
بالی ووڈ کی جنگلی بلی نے سیاہ ٹی شرٹ پہنے ایک سیلفی شیئر کی، جس پر چاچا چوہدری کے پرنٹ موجود تھے جبکہ ساتھ ہی انھوں نے سرمئی سویٹ پینٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں پرینکا چوپڑا نے لکھا کہ اب بھی میری چاچا چوہدری کی ٹی شرٹ پہننا پسند کرتی ہوں، ساتھ ہی انھوں نے دل کی ایموج بھی بنائی اور انوشکا شرما کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نامور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایشوریا رائے اور سشمیا سین سے متعلق اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
ایک پوڈکاسٹ میں انھوں نے بتایا تھا کہ مجھے یاد ہے 1993 یا 1994 میں مس ورلڈ اور مس یونیورس (ایشوریا رائے اور سشمیتا سین) دونوں انڈیا سے تھیں اور میں نے ان کی کامیابی کی خبروں کے اخباری تراشے محفوظ رکھے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں ان جیسی بننا چاہتی ہوں بلکہ خوشی تھی کہ میں نے ان کو عالمی سطح پر دیکھا تھا۔
پرینکا چوپڑا نے 2000 میں پہلی بار مس ورلڈ کا مقابلہ حسن جیتا تھا جب ان کی عمر صرف 18 سال تھی۔ اداکارہ کے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے ان کی اجازت کے بغیر مقابلے کیلیے ان کی تصاویر بھیجی تھیں۔