کراچی : پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے آن لائن بولی کاعمل شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ، جس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول کااجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر آن لائن بولی لگائی جاسکےگی، بولی کامقصدسیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھےکرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا، 12اکتوبر 2024کوکراچی میں بڑےفنڈریزنگ ایونٹ کامنصوبہ بنایاہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ فنڈریزنگ ایونٹ میں پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائے گی، بولی سے حاصل رقم سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئےمختص ہوگی تاہم پریمئم نمبرپلیٹس کی دوبارہ فروخت کیلئےبھی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ منشیات کیخلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، منشیات کیخلاف مستحکم کارروائیوں کیلئےپولیس سےمزیدفورس لی جا سکتی ہے۔