جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

کراچی سے بین الصوبائی منشیات ڈیلر باپ بیٹی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لانڈھی سے بین الصوبائی منشیات ڈیلر باپ بیٹی کو گرفتارکرلیا گیا ، دونوں سے اعلی کوالٹی کی آئس کا پیکٹ اور چرس کے پیکٹس برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈسٹرکٹ کورنگی نے کارروائی کرتے ہوئے لانڈھی سے بین الصوبائی منشیات ڈیلر باپ بیٹی کوگرفتارکرلیا۔

ایکسائز حکام نے بتایا کہ ملزمان میں باپ خالد علی اور بیٹی کلثوم شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی ایک کلو آئس کا پیکٹ اور ایک کلو سے زائد کے دو چرس کے پیکٹس بھی برآمدہوئے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہیں ، باپ بیٹی کراچی سے بلوچستان منشیات کی سپلائی کرتے ہیں،

ایکسائز حکام نے کہا کہ ملزمان منظم گروہ کے لئے کام کرتے ہیں گرفتار ملزمان متعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں