اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

سنگاپور میں سبز ہلالی پرچم بلند، شاہ زیب نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ایک بار پھر غیر ملکی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم سر بلند کر دیا اور سنگاپور میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر لی اور کراٹے کومبیٹ انٹیرم چیمپئن کا بیلٹ اپنے نام کیا۔

پاکستان کے اسٹار فائٹر نے فائنل میں برازیلین حریف ’’برونو ایسیس‘‘ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔

- Advertisement -

اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ سجدہ ریز ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ شاہ زیب نے کہا کہ میں نے اس ٹائٹل کے لیے انتھک محنت کی تھی۔ اس ٹائٹل کے حصول میں کوچ، والدین اور دوستوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی جب کہ پاکستانی اسٹار نے اسی طرح بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند چھ بار قومی چیپمپئن بھی رہ چکے ہیں اور وہ امریکا میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹے کامبیٹ کے بھی فاتح ہیں۔

پاکستان کے 13 سالہ حذیفہ نے جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ جیت لی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں