ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

25 ستمبر کو آئی ایم ایف قرض کے حوالے سے اچھی نوید ملے گی، وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ 25 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) قرض کے حوالے سے اچھی نوید ملے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت کی صورتحال، معاشی استحکام اور معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی برآمد کرنے اور جنوری تک مقامی ضروریات سے وافر فالتو چینی میں سے مزید ایک لاکھ ٹن برآمد کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں قبائلی علاقہ جات میں 8 خواتین مراکز قائم کرنے کیلیے 456 ملین ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرض کے حصول کے بعد میکرو اکنامک استحکام کا راستہ ترک نہیں کرنا ہے، پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر کھڑے ہیں، زرمبادلہ ذخائر کے استحکام میں ترسیلات زر کی مضبوطی اور تسلسل کا کردار نمایاں ہے۔

پاکستان کا ہر شہری کتنے لاکھ کا مقروض ہے؟

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اب 300 ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر مستحکم ہوگئی جو ہمارے برآمدی شعبے کیلیے اچھی خبر ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مسلسل اور مستحکم اضافہ خوش آئند ہے، گزشتہ ماہ اس مد میں 165 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراط زر میں سنگل ڈیجٹ کی حد تک نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ ستمبر میں اس میں مزید کمی واقع ہونے کی امید ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی صورت حال قابو میں ہے جو اگست میں 75 ملین ڈالر سرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ ہمارے بیرونی شعبے میں بڑھتے استحکام کا آئینہ دار ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈالر کی قدر میں استحکام اور شرح سود میں کمی ہوئی، امید ہے کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال آگے بھی اچھی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹریژری بلز کی تمام بولیاں مسترد کی گئیں، یہ پیغام ہے کہ حکومت قرض کے حصول ککیلیے بے چین نہیں ہے، حکومت قرض کے حصول کیلیے اپنی شرائط کو ملحوظ خاطر رکھے گی، بینکنگ سیکٹر کو نجی شعبے کو قرضے فراہم کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت دوسرے بڑے آئٹم ڈیٹ سروسنگ میں کمی لائے گی، بنکنگ سیکٹر کو نجی شعبے کو فعال انداز سے قرضہ جات کی فراہمی کیلیے مالی گنجائش ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں