ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بنے گا، جس کے نتائج مشرق وسطی کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈیکارلو نے پندرہ رکنی کونسل کو بتایا اسرائیل کا لبنان پر حملہ ایسی خطرناک تباہی کا پیشہ خیمہ بن سکتا ہے، جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی تاخیر کے بغیر عالمی برادری سفارت کاری کے ذریعے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کرے۔

- Advertisement -

دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ارکان کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے جبکہ حملے کے نتیجے میں ابراہیم عقیل شہید ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنماؤں میں آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔

ابراہیم عقیل پر 1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانے میں دھماکے کرنے کا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کر کے حزب اللہ کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا

ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور ان کے سر پر 70 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں