ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

بیوی کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا انتہائی مطلوب ملزمان ساتھی سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز اور پولیس نے لیاری سے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم اپنی بیوی کے ہمراہ وارداتیں کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر لیاری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا نمبر پنچ کر کے فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان ایاز علی سیال، حیات بلوچ  سے اسلحہ بر آمد کیا گیا، ملزمان مختلف کمپنیز کی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر روکتے تھے اور منصوبہ بندی کے تحت لاٹ مار کرتے تھے۔

- Advertisement -

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کا نمبرز پنچ کرتے تھے، ٹیمپرڈ موٹر سائیکلیں واجد اور ہوشیار کو فروخت کرتے تھے، واجد اور ہوشیار موٹر سائیکلوں کو بلوچستان لے جاکر فروخت کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک ملزم ایاز علی سیال اپنی بیوی کے ہمراہ بھی وارداتیں کرتا تھا، ملزم نے گلشن معمار اور نیو لیاری سے مویشی چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم ایاز علی بھائی فیاض، عظمت، سالہ مراد، فرحان، حیات بلوچ کے ہمراہ وارداتیں کرتا تھا، ملزمان لیاری، گڈاپ ٹاؤن اور گلشن معمار میں وارداتیں کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے مختلف کمپنیز کی گاڑیوں کو روک کر متعدد سیلز مینوں کو لوٹنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم ایاز علی سیال کو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان نے فقیرہ گوٹھ میں گاڑی سوار افراد سے ساڑھے 4 لاکھ لوٹنے کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں