منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

’’ممکن ہے کل الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کردے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ کل الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد کردے۔

تفصیلات کے مطابق کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ملک کا بڑا ادارہ ہے، فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت لگ سکتی ہے، الیکشن کمیشن پر توہین عدالت لگ گئی تو ان کے پیچھے کوئی نہیں کھڑا، الیکشن کمیشن پر توہین عدالت لگ گئی تو صورتحال گھمبیر ہوجائیگی۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل دائر کرے تو پہلے تین سوال اٹھائیگا، الیکشن کمیشن نے نظرثانی اپیل نہ کی تو ممکن ہے کل فیصلہ کردے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے مزید کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی رائے بھی دے کہ پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن ہی نہیں ہوا۔

کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلا سوال یہ اٹھائے گا کہ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ نہیں ہوا، نظرثانی اپیل ہوئی تو الیکشن کمیشن کا دوسرا سوال ہوگا کہ قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کو پارٹی تسلیم نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تیسرا سوال یہ بھی کرسکتا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوچکی ہے، اعظم نذیرتارڑ نے آج پریس کانفرنس میں حکومت کا مؤقف دےدیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں