وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک سمیت 250 سے 300 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج ہوا ہے۔
- Advertisement -
ایف آئی آر کے مطابق لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ لاہور موٹروے پر تعینات تھے کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250 سے 300 افراد کا جتھہ آیا، مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں روکنے والے بیریئر اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑے گئے ٹول پلازہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت گردی پھیلائی گئی۔