کراچی : ایم نائن ملیر میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا اور جاتے ہوئے موبائل فون اور سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا اور جاتے ہوئے موبائل فون اور سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سپر ہائی وے گڈاپ کے علاقے میں سادہ لباس پولیس سب انسپیکٹر شہزاد اور کانسٹیبل ذاکر کو موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے لوٹا جبکہ ڈاکو اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر بدترین تشدد بھی کیا تاہم دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واردات کے وقت دونوں اہلکار سادہ لباس میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔
بعد ازاں ایم نائن ملیرمیں پولیس اہلکاروں پرڈاکوؤں کےتشددکا مقدمہ درج کرلیا گیا، گڈاپ تھانےمیں زخمی ایس آئی شہزادکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ایس ایچ اوکےحکم پرلیڈی ہیڈکانسٹیبل کےہمراہ ڈاکوؤں کی تلاش کیلئےگئے، سرکاری پستول ،نجی گاڑی اورموٹرسائیکل ساتھ تھی، دوپہر2 سےرات 8بجےتک موجود رہے اور رات8بجےخاتون اہلکار کو روانہ کرکےموٹرسائیکل پرجارہے تھے۔
اس دوران ایک موٹرسائیکل پرسوار3مسلح ملزمان نےسرکاری پستول،موبائل،کیش چھینا، مزاحمت پر ملزمان نے سرپرپستول کےبٹ مارے، پستول کےبٹ لگنےسےہم شدیدزخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرارہوگئے، شاہین فورس کو اطلاع دی بعدمیں اسپتال پہنچایاگیا،ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔