بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

پاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے، آج آئی ایم ایف کے اجلاس میں 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری پر غور کیا جائے گا،  آئی ایم ایف بورڈ کا اعلان پاکستانی وقت کے مطابق شام آٹھ سے دس بجے تک متوقع ہے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پیک سیمینار سے وڈیو لنک پرخطاب میں کہا آئی ایم ایف بورڈ اجلاس پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے گا۔

- Advertisement -

شہباز شریف ، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں (arynews.tv)

انہوں نے کہا تھا کہ نجی شعبہ ملک کی معیشت کو ترقی  دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پالیسی ریٹ کم ہورہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی بھی آرہی ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہاہے، سی پیک کا فیزون انفرا اسٹرکچر اور سی پیک فیز ٹو انفرااسٹرکچر کی مونوٹائزیشن پر مبنی ہے، معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں