بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

’کراچی کو 15 سال سے نظر لگی ہوئی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو 15 سال سے نظر لگی ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی جو اس وقت نیویارک میں موجود ہیں وہاں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو 15 سال سے نظر لگی ہوئی ہے۔ یہ ملک کو 60 اور صوبے کو 97 فیصد ریونیو دیتا ہے۔ شہر قائد میں رش تو بڑھ گیا ہے، مگر رونق ختم ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج سے وزیر تک کا سفر طویل ضرور، مگر نا ممکن نہیں تھا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے دیگر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کا واحد طریقہ تعلیم ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی 18 کروڑ ہے جو موقع بھی ہو سکتے ہیں اور بوجھ بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایوانوں میں کسانوں کی نمائندگی جاگیردار، مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار اور عوام کی نمائندگی خاندان کر رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خطہ ترقی کر رہا ہے، ہم وہاں بھی پیچھے رہتے جا رہے ہیں، ہمیں اس کے لیے سنجیدگی سے کچھ کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں