پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دہشت گرد کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان اور رزمک میں فورسز نے آپریشن کرکےآٹھ دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا، جس میں سے ہلاک ایک افغان دہشت گردکی شناخت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقےبرمل سے ہے، ہلاک افغان خارجی دہشت گردکی شناخت جلال ولد نعمت کےنام سےہوئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردجلال سےبرآمد افغان شناختی کارڈافغان شہری ہونے کا ثبوت ہے۔

دوسرے ہلاک خارجی سیف ولددین فراز کا تعلق فتنہ الخوارج کے خارجی گل بہادر سے ہے، خارجی سیف سے برآمد افغان حکومت کا جاری اسلحہ لائسنس بھی واضح ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 8 خوارجی ہلاک

یاد رہے سیکورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ خوارجی مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں