منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شیوہ: شمالی وزیرستان میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا، حادثے میں 6 افرادجاں بحق اور8 زخمی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 3روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، ہیلی کاپٹر ماڑی پٹرولیم کے افراد لے کر شیوہ بلاک جارہا تھا کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے واپس اترنے کی کوشش کی اور ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

ماری پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر تھل سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں انھیں طبی امداددی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہا ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتےہی تکنیکی فالٹ ہوا۔

ماری پٹرولیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں