پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ایف بی آر کو محصولات ہدف میں کمی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال پہلی سہ ماہی میں 115 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ستمبر میں 20 ارب تک محصولات ہدف میں کمی کا سامنا ہے۔ پہلی سہ ماہی کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے ہے۔

پہلی سہ ماہی میں تقریباً 2540 ارب روپے تک  ٹیکس جمع ہو سکا جب کہ  رواں ماہ کیلئے محصولات کا ہدف تقریبا ً1100 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ سے متعلق اہم فیصلہ

- Advertisement -

گزشتہ ماہ کے دوران 98 ارب روپےکا ریونیو شارٹ فال بھی شامل کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ کا شارٹ فال ملا کر ہدف 1200ارب روپےکے لگ بھگ تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ستمبر کے دوران تقریباً 1 ہزار 80 ارب روپے تک جمع کر سکا اور پہلی سہ ماہی کا شارٹ فال آئندہ ماہ کے ٹارگٹ میں شامل ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں