منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایک اور مقدمے میں نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور انہیں ایک اور مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کے خلاف مالی بدعنوانیوں کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں ان پر غیر قانونی وصولیوں اور شیئرز کی زبردستی منتقلی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس مقدمے میں سابق کپتان کے ساتھ 6 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر بی پی ایل کی ٹیم سلہٹ اسٹرائیکرز کی غیر قانونی وصولیوں اور شیئرز کی منتقلی کا الزام ہے۔

- Advertisement -

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مشرفی مرتضیٰ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور 2018 میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد وہ رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ حسینہ واجد کی 16 سالہ حکومت کے زوال کا سبب بننے والی حالیہ طلبہ احتجاجی تحریک کے دوران طالب علموں پر حملے کے کیس میں بھی نامزد ہیں۔ ان کے ایک اور ٹیم میٹ شکیب الحسن کو بھی قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا جا چکا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کا کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ، جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں