منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہر الاسد مارے گئے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے ساتھ ساتھ شام اور یمن میں بھی معصوم جانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں المزہ محلے کی ایک رہائشی عمارت کو اسرائیلی فوج نے جارحیت کا نشانہ بنایا، جس کے باعث 3 شہری شہید اور 9زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ یہ عمارت فورتھ ڈویژن کی تھی۔

- Advertisement -

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے اس حملے میں شامی صدر بشار الاسد کے بھائی میجر جنرل ماہر الاسد مارے گئے، شامی صدر کے بھائی فورتھ ڈویژن کے کمانڈر انچیف تھے۔

دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی بیس پر کاتوشیا میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

عراقی خبر رساں ادارے آئی این اے کی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ایک کاتوشیا میزائل بغداد ایئرپورٹ کی کھُلی اراضی میں گِرا اور دوسرا اسی علاقے میں انسدادِ دہشت گردی سروس کے پارکنگ ایریا میں گرا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق راکٹ بغداد ایئر پورٹ کے اس حصے میں داغے گئے جہاں امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔ راکٹ حملوں کے بعد ایئر پورٹ پر دھویں کے بادل چھا گئے۔

اسرائیل نے آگاہ کردیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف محدود کارروائی کررہے ہیں، میتھیو ملر

ابھی تک راکٹ داغے جانے کی تفصیلات اور ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی اور کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری تا حال قبول نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں