منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

یو اے ای نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینیوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن ‘الفارس الشهم 3’ کی ٹیم نے خان یونس میں بے گھر افراد کے جمع ہونے والے طبی مقامات اور علاقوں میں پینے کا صاف پانی تقسیم کیا جس کا مقصد مریضوں کی مشکلات کو کم کرنا اور طبی مراکز کی مدد کرنا ہے۔

آپریشن کی رضاکار ٹیموں نے غزہ کے رہائشیوں کو درپیش چیلنجوں کے درمیان پانی کے حصول میں مشکلات کو کم کرنے کے لئے میڈیکل پوائنٹس کو پانی کے ٹینک بھی فراہم کیے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو درپیش انسانی چیلنجوں پر قابو پانے میں برادر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

یو اے ای غزہ کی پٹی میں پانی کے بحران کو مختلف منصوبوں کے ذریعے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں خان یونس اور شمالی غزہ میں پانی کی لائنوں اور نیٹ ورکس کی مرمت، پانی کے ٹینکوں کی فراہمی اور کیمپوں میں بے گھر افراد میں پینے کا صاف پانی تقسیم کرنا جیسی کوششیں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں