بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لیجنڈ کرکٹر مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
روی چندرن اشون نے ٹیسٹ میں اپنا 11 واں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق جادوگر اسپنر مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کیا، بنگلہ دیش کے خلاف پوری سیریز بھارتی اسپنر ٹاپ فارم میں نظر آئے۔
انھوں نے چنئی اور کانپور میں بھارت کی آسان جیت بلے اور گیند دونوں کے ساتھ بھرپور کردار ادا کیا بلکہ پہلے ٹیسٹ میں تو انھوں نے شاندار سنچری بھی اسکور کی۔
آف اسپننگ آل راؤنڈر نیا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے اس سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا، ایشون نے چنئی میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ کانپور میں مزید پانچ وکٹیں لے کر وہ جسپریت بمراہ کے ساتھ سیریز میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بنے۔
ایشون سیریز میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی سیریز ایوراڈ حاصل کرنے میں متھیا مرلی دھرن کے ہمسر ہوچکے ہیں جبکہ ان کے بعد جیک کیلس کا نمبر ہے۔
ٹیسٹ میں متھیا مرلی دھرن 11 ، روی چندرن اشون 11، جیک کیلس 9، عمران خان: 8، رچرڈ ہیڈلی 8 اور شین وارن 8 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔