بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

گاڑیوں میں سفر نہ کریں، اسرائیل کی لبنان کے شہریوں کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیل نے لبنان کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں سفر نہ کریں۔

الجزیرہ کے مطابق جنوبی لبنان میں شدید لڑائی کے دوران اسرائیل نے شہریوں کو گاڑیوں میں سفر کرنے پر وارننگ جاری کر دی ہے، اسرائیلی فوج نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں دریائے لیطانی کے شمال سے دریا کے جنوب میں واقع علاقے تک گاڑیوں میں سفر نہ کریں۔

فوج کا کہنا تھا کہ لبنان کے جنوب میں اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے، اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حزب اللہ اپنے حملوں کے لیے شہری ماحول اور شہریوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اپنے تحفظ کے لیے شہریوں کو مقررہ علاقے میں گاڑی سے سفر نہیں کرنا چاہیے، اسرائیلی فورسز حزب اللہ کی نقل و حرکت میں خلل ڈالیں گی اور انھیں اپنے حملے کرنے سے روکیں گی۔ اس لیے اگلے نوٹس تک اس انتباہ پر علم کیا جائے۔

لبنان میں زمینی جنگ لڑتے ہوئے 2006 میں اسرائیلی فوج کا کیا انجام ہوا تھا؟

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، بیروت کے جنوبی مضافات میں متعدد محلوں کے رہائشیوں کے لیے انخلا کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ اس نے حزب اللہ کے خلاف جنوبی لبنان میں ’’محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ‘‘ زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر لبنان میں ایک اور طویل جنگ میں الجھ سکتا ہے۔

ادھر لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے آج بدھ کی صبح جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کرنے والی اسرائیلی افواج کا سامنا کیا، اور انھیں پیچھے دھکیل دیا، ٹیلیگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے حزب اللہ نے کہا کہ اس کی افواج نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں کیں، انھیں نقصان پہنچایا، اور پسپائی پر مجبور کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں