بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

ریپبلکن اراکین ایران کے حملے پر سیخ پا، بائیڈن حکومت سے ایران پر حملہ کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: اسرائیل پر ایران کے حملے پر ریپبلکن قانون ساز سیخ پا ہو گئے ہیں، اور وہ بائیڈن حکومت سے ایران پر حملہ کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق ریپبلکن قانون سازوں نے ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ کر دیا ہے، اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کے بعد کئی ریپبلکن عہدیداروں نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایران پر بھرپور حملہ کرے۔

سینیٹر لینڈسے گراہم کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد امریکا کو اسرائیل کے ساتھ ایک زبردست طریقے سے مربوط ہو کر ایران کی آئل ریفائنریوں کو بڑا حملہ کر کے تباہ کر دینا چاہیے۔

- Advertisement -

سینیٹر مارکو روبیو نے برافروختہ ہو کر مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف امریکا کو ایسے براہ راست اور زبردست اقدامات کرنے چاہیے جس سے ایرانی حکومت کی بقا خطرے میں پڑ جائے۔

ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنادیا گیا، امریکا کا دعویٰ

اسی طرح کانگریس کے رکن مائیک لالر نے بھی کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو اب ’’ایران کی سرحدوں کے اندر‘‘ حملہ کرنا چاہیے۔ سینیٹر ٹام کاٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کو ’’اسرائیل کے لیے دعا کرنی چاہیے اور پھر اپنے مشترکہ دشمنوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی پشت پناہی کرنی چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر ایک بڑے حملے میں 400 میزائل داغے تھے، ایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیلی آئرن ڈوم حملہ روکنے میں ناکام رہا اور متعدد ایرانی میزائل نشانے پر جا لگے، اسرائیل نے کئی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں