جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

لبنان میں 8 فوجیوں کی ہلاکت، اسرائیل نے تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی حملے کی کوشش کے دوران ہونے والی لڑائی میں اپنے 8 فوجیو ں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق اعترافی بیان جنوبی لبنان میں زمینی دراندازی کے اگلے دن سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ اور اسرائیل نے جنگ کی صورتحال پر الگ الگ بیانات جاری کیے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

انھوں نے کہا سفارت کاری ناکام ہو چکی ہے، اسرائیل جذبہ خیر سگالی کو نہیں سمجھتا، وہ اسے کمزوری سمجھ کر استعمال کرتا ہے۔

فلسطینی صحافی اسماء حریش کو اسرائیل نے رہا کردیا

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کی قابض حکومت خطے کو ایک ایسی تباہی کے دہانے پر دھکیل رہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی، انھوں نے مطالبہ کیا سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوانے میں کردار ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں