ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

سوات میں آپریشن، غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سوات : قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث سرغنہ عطااللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چار باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی سرغنہ عطااللہ عرف مہران سمیت 2 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کےدوران ایک خوارج کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ خوارجی سرغنہ عطااللہ عرف مہران دہشتگردی کی متعددسرگرمیوں میں ملوث تھا ساتھ ہی غیرملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر بم حملےمیں بھی ملوث تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں