ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا احتجاج ، مینارِ پاکستان جانے والے تمام راستے سیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر مینارِ پاکستان جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردیئے گئے، جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر مینار پاکستان کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگاکربند کردیا گیا۔

شہر میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے انتظامات کررکھے ہیں۔

- Advertisement -

مینار پاکستان کے داخلی راستوں اور گیٹ پر جبکہ شاہدرہ سے مینار پاکستان آنے والے راستوں پر بھی کنٹینرزموجود ہے۔

جاتی امرا سے آنے اور جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے جبکہ موٹر وے، بابو صابو اور ٹھوکر انٹر چینج کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے

پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چھ سوکارکنا ن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے لاہور میں 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہے،

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث لاہور میں میٹروبس سروس محدودکردی گئی ہے ، جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بتایا کہ میٹروبس سروس گجومتہ سےایم اےاوکالج تک آپریشنل کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپیڈو بس کا ایک روٹ ریلوے اسٹیشن سے رانا ٹاؤن تک بند ہے تاہم میٹرو بس سروس اور اسپیڈو کا مزید فیصلہ حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں