اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

’علی امین گنڈاپور نے گاڑی کی ڈگی میں فرار ہوکر ناک کٹوا دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گاڑی کی ڈگی میں فرار ہوکر ناک کٹوا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کل اسلام آباد ڈراپ سین ہوا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود ساختہ روپوشی میں ہیں۔ ان کی گرفتاری ہوتی، تو کوئی نہ کوئی ویڈیو تو سامنے آتی۔ ان کی گرفتاری کا دعویٰ کرنے والے کوئی ایک ویڈیو ہی دکھا دیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں اور دوسری طرف کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ یہ الیکشن میں دھاندلی کر کے وزیر اعلیٰ بنے اور کرپشن کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نہ نکلیں اور یہ کرپشن کے مزے لیتے رہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور جو شراب کیس، 9 مئی واقعات اور قتل کیس میں بھی مطلوب ہیں، نے شیلنگ اور تشدد کے لیے پرائیوٹ شرپسندوں کو خریدا تھا۔ انہوں نے گاڑی کی ڈکی سے فرار ہو کر ناک کٹوا دی اور اب ان کی کوشش ہے کہ خود ساختہ روپوشی کو ہمارے کھاتے میں ڈالا جائے۔

گورنر راج مسئلے کا حل ہے تو وفاقی حکومت فیصلہ کرے، فیصل کریم کنڈی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں