پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

’فلسطین کیلیے جنگ کرنے کو بھی تیار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں ڈپلومیسی ، میڈیا، عالمی فورمز کےسامنے فلسطین کا مقدمہ لڑنا ہے ہم سیاسی جنگ لڑنےکیلئے تیار ہیں خارجہ سطح پر سفارتی جنگ کیلئےبھی تیار ہیں خدانخواستہ آپ فیصلہ کرتے ہیں باقاعدہ جنگ کی ضرورت ہے تو یہاں بیٹھا ہر شخص شانہ بشانہ ہو گا۔

صدر اور وزیراعظم کی میزبانی میں فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کےحوالے سے ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں فلسطین پچھلے ایک سال نہیں بلکہ کئی عرصےسے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون وزیراعظم اور وزیرخارجہ کیساتھ ہے فلسطین کے مشن کیلئے پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے تو ہم ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پورا پاکستان ایک پیج پر ہے کچھ بین الاقوامی قوتوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہیں، اےپی سی سے واضح پیغام بھیج رہےہیں کہ فلسطینی بھائی بہنوں کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں ہر پاکستانی کی نمائندگی کی، وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ اور اسے لیڈ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایاجائے کتنے یرغمالی یمن، لبنان ، ایران میں موجود ہیں یرغمالیوں کے نام لیکر حملے کرنا اسرائیل کابہانہ ہے، اسرائیل فلسطین،لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے پاکستان مسلم امہ اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کو بےنقاب کرنا ہے، اسرائیل کے حملے میں اس کے اپنے یرغمالی بھی مارے گئے یرغمالیوں کی بات کرنیوالے ممالک اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینیوں کو بھول گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں