منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

نایاب بدھا کے مجسموں کی اسمگلنگ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دوسری صدی کے نایاب بدھا کے مجسموں کی جاپان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹم لاہور ائیرپورٹ کی ہدایات پر کسٹم عملے نے جی پی او آفس میں کارروائی کرتے ہوئے مجسمیں برآمد کر لیے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ہمایوں مسعود نامی شخص نے جاپان کےلیے پارسل بک کرایا تھا اور اطلاع ملنے پر جی پی او کسٹم عملے نے دوران چیکنگ پارسل سے نایاب مجسمے قبضے میں لےلیے۔

- Advertisement -

ایک مجسمے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 85 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسٹم قوانین کےتحت مجسموں کو بیرون ملک بھجوانے پر پابندی ہے۔

پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے مجسموں کی جانچ کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسٹم حکام نے مجسمے قبضے میں لے کر پارسل بھجوانے والے کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں