منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

کراچی ائیر پورٹ کے قریب غیرملکیوں پر حملے نے کئی سوالات اٹھادیئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ائیر پورٹ کے قریب غیرملکیوں پر حملے نے سیکیورٹی پر کئی سوالات اٹھا دیئے ؟ کیا ائیرپورٹ کی سیکیورٹی مکمل فول پروف ہے؟

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے غیرملکیوں پر حملے کے بعد سیکیورٹی پر سوالات اٹھادیئے۔

کیا ائیرپورٹ جانے والے تمام راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ نہیں، فلائی اوور کے ساتھ جانے والے مرکزی راستے پر پولیس تعینات ہے جبکہ اسٹار گیٹ والی سڑک پر بھی اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان دونوں کے درمیان اولڈ ٹرمینل جانے والی سڑک پرکوئی سیکورٹی موجود نہیں، عام لوگ بغیر تلاشی ائیرپورٹ کی طرف جارہے ہیں تو کیا امن دشمن اس راستےسے ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکتے۔

یاد رہے اتوار کی رات ائیرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کو خود کش حملےمیں نشانہ بنایا گیا تھا ، تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے قریب خودکش دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دھماکے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونےوالے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

تفتیشی حکام نے حملے میں استعمال کی جانے والی گاڑی کی تفصیلات حاصل کرلیں، ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹر ہے جو کراچی سے خریدی گئی تھی۔

حکام کا کہناتھا کہ علاقے کی جیوفینسنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جمع کی جارہی ہیں، ذرائع کے مطابق دہشت گرد سے رابطے پہ شعبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مختلف علاقوں میں چھاپے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں