منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

کراچی میں فلیٹ سے ملنے والی لاش کا معمہ 48 گھنٹے میں حل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمگیر روڈ پر میں فلیٹ سے ملنے والی لاش کا معمہ 48 گھنٹے میں حل کرلیا گیا، ملزم نے بیان میں قتل کی وجہ بتائی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیر شاہ تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹے میں حل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ سفیان سرفراز نامی ملزم نے دوستی قائم نہ کرنے پر قتل کا اعتراف کرلیا۔

- Advertisement -

اسد رضا کا کہنا تھا کہ عالمگیرروڈپرفلیٹ سےناصرنامی شخص کی لاش ملی تھی اور موبائل غائب تھا تاہم گرفتارملزم سے مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ مقتول بنگالی تھا، پاکستانی شناختی دستاویز نہ ہی ابتک ورثا سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں