منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

8 اکتوبر 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے کو 19 سال بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : 8 اکتوبر 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے کو 19 سال بیت گئے، ہولناک زلزلے سے ہزاروں افرادشہید ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے کو انیس سال بیت گئے۔

مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں منعقد کی گئی ، تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق،وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے.

- Advertisement -

8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، چوہدری انوارالحق اور وزرانےشہدازلزلہ کی یادگار پر پھول رکھے اور اجتماعی دعا کی ، شہدائے زلزلہ کی یادگار پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، صبح کا آغاز مساجد اور گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

آزادکشمیر کے 3 اضلاع مظفرآباد،باغ اورراولاکوٹ بری طرح متاثر ہوئے تھے جبکہ 46 ہزار سے زائد افراد جاں بحق،1لاکھ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

انیس سال قبل آٹھ اکتوبردوہزار پانچ کی صبح آٹھ بج کرباون منٹ پرہولناک زلزلہ آیا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ چھ تھی۔

ہولناک زلزلے نے چند لمحوں میں بالا کوٹ کو صفائےہستی سے مٹا ڈالا، زلزلے میں بارہ ہزار طلبہ، پندرہ سو سے زائد اساتذہ سمیت اٹھاسی ہزار افراد لقمہ اجل بنے، جب کہ تیس لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

پانچ لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے، سینکڑوں کلومیٹر سٹرکیں، پُل اور ذرائع مواصلات تباہ ہوئے، درجنوں اسکول مکمل طور پر قبرستانوں میں بدل گئے، کئی علاقوں میں قائم عمارتیں اور اسپتال زمین بوس ہوگئے، ملبے کے نیچے دب کر اسپتال انتظامیہ کے افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

بالا کوٹ تباہ ہوئے انیس برس بیت گئے لیکن یہاں سترفیصد ترقیاتی کام اب تک مکمل نہ ہوسکے، 2007 میں بالا کوٹ سے 15 کلومیٹردور متاثرین کیلئے بکرہال پربارہ ارب روپے کی لاگت سے نیو بالا کوٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ شروع کیا گیا، ساڑھے گیارہ ہزار کنال زمین حاصل کی گئی، لیکن تاحال یہ منصوبہ نامکمل ہے۔

بالا کوٹ کے عارضی خیموں میں مقیم متاثرین بالا کوٹ کا کہنا ہے زلزلہ آیا تو حکومت نے اسےریڈ زون قرار دیا، ناقابل رہائش قراردیا اور وعدہ کیا دو سال کے اندرمنتقل کرنے کا وعدہ کیا، لیکن آج 19سال بیت گئے کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں