منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

’ن لیگ، پی پی سمیت دیگر تانگہ جماعتیں خیبرپختونخوا میں جہاں چاہیں جلسہ کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر تانگہ جماعتیں کے پی میں جہاں چاہیں جلسہ کریں اجازت دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمارے مخالفین پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور ان کے وزرا روزانہ کے پی حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مخالفین خیبرپختونخوا حکومت کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک چھوٹے سے جلسے میں بھی لاکھوں کارکنان ہوتے ہیں۔ ہم تانگہ جماعتوں کو کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں آئیں اور جہاں چاہیں جلسہ کریں، ہم اجازت دیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر ریسکیو گاڑیوں کے استعمال کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ہم دعوت دیتے ہیں کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں یہاں جلسہ کریں ہم ان کو ریسکیو گاڑیاں دیں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چھوڑ دے۔ اگر ہم اتنے ہی نالائق اور نااہل ہیں تو آپ ہمارے چھوٹے سے اجتماع کا ایک چوتھائی بھی جمع کرکے دکھا دیں۔ آپ کے دعوؤں کو تسلیم کرلیں گے۔

حکومت کو دسمبر تک ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں، اسد قیصر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں