منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ، ترکیہ کمپنی کی دستاویز اور بولی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپور کی آؤٹ سورسنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ترکیہ کمپنی کے دستاویز اور بولی کو تیکنیکی طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویزات اور بولی کو تیکنیکی طور پر منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد بڈز جمع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے دو کمپنیوں کے نمائندوں کے تاخیر سے آنے پر ان کو تیکنیکی طور آؤٹ کر دیا گیا جب کہ ترکیہ کی کمپنی نے ایئرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی دی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ٹینڈر کے لیے عمل سیکریٹری ایوی ایشن کی زیر صدارت ہوا جس میں ترکیہ کمپنی کے دستاویز کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

ترکیہ کمپنی کی پیشکش کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری ملنے کی صورت میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورسنگ پر ترکیہ کی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کھلنے پر کابینہ سے منظوری ہوگی جب کہ آؤٹ سورسنگ سے متعلق سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی آج وزیراعظم شہباز شریف کو آگہی دیں گے۔

پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کی آوؐٹ سورسنگ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ اسلام آباد آؤٹ سورسنگ کا عمل رواں ماہ (اکتوبر) میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے معاملات کو فائنلائز کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں