منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

آئینی عہدے چھوڑ دیں پھر ہم آپ کو دکھاتے ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آئینی عہدے چھوڑ دیں پھر ہم آپ کو دکھاتے ہیں ہم کیا کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر  نے اپنے بیان میں کہا کہ منتخب وزیراعلیٰ کی تضحیک کی کوشش قابل مذمت ہے، خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی اورسیل کردیاگیا، خیبرپختونخوا ہاؤس پر حملہ اور پھر سیل کرنا آئین پر حملہ ہے۔

اسد قیصر  کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کو یہ پیغام دیا گیا کہ ہم جو کرنا چاہتے ہیں کرسکتے ہیں، آئینی پوزیشن پر بیٹھے لوگوں نے آئین پر حملہ کردیا ہے، جو لوگ آئین پرحملہ آور ہیں اورتوہین کر رہے ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

- Advertisement -

سابق اسپیکر نے کہا کہ آئینی عہدے چھوڑ دیں پھر ہم آپ کو دکھاتے ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں ، آپ ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں، ہم پاکستانی ہیں آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا لیڈر جیل میں ہے، جعلی مقدمات سے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم نے آواز اٹھائی اور احتجاج کیلئے نکلے یہ ہمارا آئینی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ 56 آئینی ترامیم سے آئین کی شکل بگاڑی جارہی ہے ، آئینی ترامیم کے ذریعے عوام کی آزادی کو سلب کیا جا رہا ہے، ہم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں کہ ہانک کرکہیں بھی لے جائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین کا تحفظ چاہتی ہے، ہم بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کی بالادستی چاہتے ہیں، پنجاب کی عوام کیساتھ محبتوں کا رشتہ ہے، حق کیلئے آخری حد تک لڑیں گے، اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ہمارا ہے ہمارے لوگ ہیں جب وہاں جاتے ہیں تو رکاوٹ کھڑی کی جاتی ہے، خواجہ آصف ہمیں دھمکیاں دےرہےہوتےہیں ، سوتیلی ماں والاسلوک ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا کو فنڈز نہیں دیئےجارہے لیکن عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں