کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی 11 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 231 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 65 ، 71 ، 98 اور 175 میں دوبارہ گنتی ہوگی۔
- Advertisement -
این اے 231 ملیر سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 389 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خالد محمود علی نے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھا۔