بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’میں دوسروں کی طرح گر نہیں سکتی‘ ایشوریا رائے کی ’ڈائری‘ کا صفحہ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران اداکارہ کی ڈائری کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے گردش کررہی ہیں، اداکارہ بیٹی آرادھیا کے ساتھ حالیہ تقریبات میں شریک ہوئیں جبکہ ابھیشیک موجود نہیں تھے، فلم فیئر ایوارڈز میں بھی ابھیشیک کو اہلیہ کو سپورٹ کرتے نہیں دیکھا گیا۔

ایشوریا رائے بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ
ایشوریا رائے بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ

اس سے قبل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں بھی دونوں الگ الگ پہنچے تھے، ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر ان کے مداح بھی افسردہ ہیں۔

- Advertisement -

تاہم ایسے میں ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ صفحہ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ’وہ اپنے دکھوں کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتی ہیں جبکہ ڈائری میں لکھا ہے کہ ’میرے دکھ میرے ہیں میں دوسروں کی طرح نہیں گر سکتی۔‘

 اداکارہ نے لکھا کہ ’وہ مجھے اندھیرے میں بھی روشنی کی طرف لے جائے گا۔‘

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔

ابھیشیک بچن

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں