بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کی ڈانڈیا کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ماضی میں امبانی فیملی نے نوراتری کا جشن منایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دوبارہ وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں مکیش امبانی اور نیتا امبانی کو ڈانڈیا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نوراتری کے جشن کی تقریب میں امبانی فیملی کی سب سے بڑی بہو مہتا امبانی اور خاندان کے دیگر افراد کو جوش و خوش سے تہوار مناتے دیکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ ویڈیو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

امبانی خاندان اپنی بے پناہ دولت اور شاندار تقریبات کے لیے جانا جاتا ہے اور اس کی بہترین مثال چند ماہ قبل میں ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی ہے جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سمیت دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی امبانی فیملی نے گنیش چترتھی کا تہوار منایا تھا جس میں انیل، ٹینا امبانی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں