بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

کراچی کے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں تابڑ توڑ چھاپے، درجنوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ائیرپورٹ کے قریب خود کش حملے کے بعد پولیس متحرک نظر آرہی ہے، پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ ٹیم  نے صدر کے مختلف رہائشی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں چھاپے مارے۔

پولیس اہلکاروں نے رہائشی ہوٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور کمروں کی تلاشی لی اور چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوائف مکمل ہوئے تو مشتبہ افراد کو چھوڑ دیا جائے گا، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس میں مرحلہ وار چیکنگ ہوگی۔ پولیس کے مطابق خود کش بمبار فہد صدر کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا، جیو فینسنگ کے بعد سندھ اور بلوچستان سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کوئٹہ میں سول سوسائٹی نے پریس کلب پر مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہریوں پر حملے اور ملک دشمن عناصر کی مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور بلوچ نوجوانوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 غیرملکی جان گنوا بیٹھے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون شہری، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ خود کش دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں