جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

چینی وزیراعظم کا 14 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس خطاب متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چینی وزیر اعظم لی چیانگ کی آمد پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 14 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے، جس سے چینی مہمان کا خطاب بھی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم لی چیانگ پیر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کی آمد کے موقع پر پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے چینی وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع ہے، قومی اسمبلی اورسینیٹ چودہ سے سولہ اکتوبر تک فعال رہیں گے، جس کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے چین کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا تین روزہ دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔

دورے کے پہلے دو طرفہ حصے میں لی چیانگ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پاکستانی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع نے کہا تھا کہ چین کے وزیراعظم کی پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، سی پیک نئے منصوبوں ، چینی باشندوں اور منصوبوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے کثیر الجہتی دورے پر مشتمل ہوگا، وہ 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے ، 11سال بعد کسی بھی چین کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا، ان کے دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں