جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کی چھُٹی

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کا سفر تمام ہو گیا میگا ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

یو اے ای میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دو ٹیمیں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اس کی ٹورنامنٹ سے چھٹی کرا دی جب کہ جنوبی افریقہ نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر باہر کر دیا۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 90 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

- Advertisement -

کاویشا دلہاری 21 انوشکا سنجیوانی 20 اور اما کنچیوانی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بھارت کی طرف سے ارون دھتی ریڈی اور آشا سوبھانا نے 3، 3 رینوکا سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورما 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے بعد بھارت سے سری لنکا کی یہ مسلسل تیسری شکست تھی جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 86 رنز تک ہی محدود رہی۔

واضح رہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے، جنوبی افریقا کو دو میچز میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

آج ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں