جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملتان ٹیسٹ، اہم پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملتان ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل آج ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ابراراحمد گزشتہ روز بخار میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

پاکستانی اسپنر کوکو گزشتہ روز اسپتال داخل کرایا گیا تھا، اب ان کے مزید ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں،پہلے کرائے جانے والے ٹیسٹ کلیئر آئے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنر نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے تھے، اُنہوں نے اپنے 35 اوورز کے دوران کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔

دوسری جانب اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی بولنگ کوچ اظہر محمود سے کہا تھا کہ باڈی تھکی ہوئی ہے زیادہ بولنگ کرواؤں گا تو گر جاؤں گا۔

پاکستان پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوا تھا جواب میں انگلش بیٹر نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور 823 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجاکر پاکستانی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

جو روٹ کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی مبارکباد، ویڈیو وائرل

جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور ان پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے ہیں اور انہیں انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں