امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جسٹس منصور کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کا اعلان کیا جائے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پانچ آئی پی پیز سے معاہدوں کا خاتمہ خوش آئند ہے لیکن ان معاہدوں سے بچنے والی کیپسٹی پیمنٹ کا فائدہ سستی بجلی کی صورت میں عوام کو ملنا چاہیے حکومت جماعت اسلامی کے باقی مطالبات پر بھی عمل کرے، حکومت اپنی اور فوج کی ملکیتی آئی پی پیز کے معاہدوں پر بھی نظر ثانی کرتے ہوئے کیپسٹی پیمنٹ چارجز ختم کرے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کا فارنزک آڈٹ کروا کر قوم پر یہ عذاب مسلط کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، آئی پی پیز کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کا بھی خاتمہ ہونا چاہیے
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کا بھارت سے ماحولیاتی ڈپلومیسی شروع کرنے کا بیان اور پختونخوا کے ترجمان کا بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے جلسے میں خطاب کی دعوت دینے کا بیان قابل مذمت ہیں، خارجہ پالیسی وفاق کا موضوع ہے اس پر صوبوں کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔