کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.
اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں دو روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی، جلسے اور ریلیاں بھی نہیں نکالی جاسکیں گی۔
18اور19اکتوبرتک پابندی عائدرہےگی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، کمشنر کراچی کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے امن و امان کی صوتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کمشنر کراچی کو مراسلے میں کہا تھا کہ ایک ہی دن مختلف دھڑوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
کمشنر کو لکھے جانے والے مراسلے میں مزید کہا گیا تھا کہ احتجاج اور ریلیوں سے امن و امان کی صورتحال خراب اور عام لوگوں کو تکلیف ہوسکتی ہے۔