کراچی : ملیر جیل کراچی سے سنگین جرم میں ملوث قیدی کے فرار ہونے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نےسات اہلکاروں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر جیل سے سنگین جرم میں ملوث قیدی کے فرار ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے 7اہلکاروں کو معطل کردیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے حکم نامہ جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ معطل اہلکاروں میں محکم دین،خادم حسین،اکرم ، وحید، قائم خان،شہزادو اور ندیم شامل ہیں۔
- Advertisement -
مزید پڑھیں: کراچی : ملیر جیل سے قیدی کے فرار کا مقدمہ درج، 7 پولیس اہلکار گرفتار
پولیس نے بتایا کہ فرار قیدی سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اغوا کیس میں گرفتار کیا تھا، قیدی نے جیل کے باتھ روم میں لگی لوہے کی جالی کاٹی جبکہ دیوار پر چڑھنے کیلئے ملزم نے ہاتھ سے بنی رسی کا استعمال کیا۔