ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

’آجا، آجا‘ شہریوں کے بلانے پر تیندوا جھپٹ پڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پکنک پر گئے نوجوانوں کو ’آجا، آجا‘ کہہ کر تیندوے کو بلانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں پکنک پر گئے تین نوجوانوں کو اس وقت تیندوے نے زخمی کردیا جب انہوں نے اس ویڈیو بنائی اور اسے تنگ کیا۔

تیندوے کے حملے میں خاتون اور ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر زخمی ہوئے جن کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

- Advertisement -

29 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ پکنک منانے والے ایک شخص نے ریکارڈ کی جس میں انہیں چھوٹی پہاڑی کے گرد جمع ہوکر کسی کو پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

’آجا‘ آجا‘ کی پکار کے بعد جھاڑیوں سے ایک تیندوا نمودار ہوا پھر بھی سیاحوں نے پکارنے کا سلسلہ جاری رکھا کسی نے انہیں سمجھایا بھی کہ خاموش ہوجائیں لیکن انہوں نے یہ سلسلہ جاری کھا۔

اچانک ہی تیندوا پوری رفتار سے گروپ کی طرف لپکا پھر افرا تفری مچ گئی اور لوگ یہ کہتے سنائی دیے کہ ’آرہا ہے، آرہا ہے۔‘

ویڈیو میں تیندوے کے جھپٹنے کے بعد چند لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تیندوا ایک شخص پر جھپٹتا ہے اور اس کی گردن پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ دوسروں کی جانب سے چیخ و پکار کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

چند دوسرے لوگ زخمی شخص کی مدد کے لیے دوڑتے ہیں جو زمین پر سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیندوے کے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں 35 سالہ نتن سمڈاریا شہڈول پولیس کے اے ایس آئی، 23 سالہ آکاش کشواہا اور 25 سالہ نندنی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں